Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امدادی قافلہ محصور شامی علاقے تک پہنچ گیا، اقوام متحدہ

دمشق۔۔شام میں موجود اقوام متحدہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت دمشق کے حکومتی فورسز کے محاصرے والے مضافاتی علاقے میں 40 ہزار لوگوں تک خوراک پہنچا دی ہے ۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایجنسی کے مطابق وہ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر مشرقی غوطہ تک امدادی سامان پہنچانے میں کامیاب رہے۔ تاہم جن افراد تک یہ امداد پہنچی ہے وہ محاصرے میں آئے ہوئے کْلافراد کا 20 فیصد سے بھی کم ہیں۔ اندازوں کے مطابق ساڑھے تین لاکھ سے زائد شامی محاصرے کے سبب مشکلات کا شکار ہیں۔
 

شیئر: