Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات جولائی 2018 میں ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

  اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت 5 جون 2018 کو مکمل ہوگی۔ آئندہ انتخابات جولائی 2018 تک ہونے کا امکان ہے۔آئین کے تحت اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے بعد 2 ماہ کے اندر انتخابات کرانا ہیں۔نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات ممکن نہیں۔ انتخابات 2018 کی تیاریوں سے متعلق میڈیا ورکشاپ میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ شفافیت کے لئے واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ سنجیدہ امیدواروں کو سامنے لانے کے لئے کاغذات نامزدگی کی فیس بڑھا دی ۔ قومی اسمبلی کے امیدوار 30 ہزار۔ صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے امیدوار 20،20 ہزار فیس جمع کرائیں گے۔قومی اسمبلی امیدوار 40 لاکھ، صوبائی اسمبلی 20 لاکھ اور سینیٹ امیدوار 15 لاکھ تک انتخابی اخراجات کر سکیں گے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا سے کوئی چیز خفیہ نہیں رکھی۔عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر عدلیہ سے بھی لئے جاسکتے ہیں۔الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا منصوبہ بنایا ہے دسمبر سے گھر گھر ووٹرز تصدیقی مہم شروع کرینگے۔
 

شیئر: