اماراتی اور روسی صدور کا رابطہ، ایران، اسرائیل تنازع کے اثرات پر تبادلہ خیال
کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وام کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کی سٹرٹیجک شراکت داری کے ساتھ مشرق وسطی کی صورتحال، اسرائیل، ایران تنازع کے خطے اور بین الاقوامی سکیورٹی پر سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے جنگ کے پھیلاو کو روکنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
سکیورٹی اور استحکام کو مزید خطرات سے بچانے کےلیے تحمل سے کام لینے اور بات چیت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شیخ محمد بن زاید اور ولادیمیر پوتن نے سفارتی ذرائع سے تنازع کے حل کی تمام کوششوں کےلیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔
