Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی طیارےکی ہائی جیکنگ کی افواہ پر ہنگامی لینڈنگ

احمد آباد۔۔۔ہند میں دوران پرواز ہائی جیکنگ کی افواہ ملنے پر طیارے کو ہنگامی طور پر احمد آباد ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔ممبئی سے نئی دہلی جانے والی مسافر پرواز کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملنے پر عملے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ طیارے کے عملے کو طیارے کے بیت الخلا سے خط ملا جس میں کہا گیا تھا کہ جہاز میں 12 ہائی جیکرز اور بم موجود ہے۔ طیارے کا رخ فوری آزاد کشمیر کی طرف موڑا جائے ورنہ جہاز کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔پائلٹ نے طیارے کا رخ فوری طور پر موڑ کر اسے قریب ترین شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے اور لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کی تلاشی لی گئی۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل ایئر پورٹ حکام کو جہاز میں بم کی موجودگی کے خطرے سے خبردار کر دیا تھا۔ بھارتی سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ افواہ پھیلانے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈال کر ہوائی سفر کرنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔
 
 
 

شیئر: