قطبی روشنی اورمنجمد پانی پرسرفنگ
آئس لینڈ: حیدر لوگی آئس لینڈ کے پہلے ایتھلیٹ ہیں جو پیشہ ور سرفر ہیں جو منجمد ہوتے ہوئے آرکٹک کے پانی پر سرفنگ کرتے ہیں۔ کبھی کبھار وہ قطبی روشنی میں بھی سرفنگ کرتے ہیں۔ سرفنگ کرنے سے حیدر نے اپنی اے ڈی ایچ ڈی جیسی بیماری کا علاج بھی بغیر کسی دوا کے کیاہے ۔سرفنگ کا یہ تجربہ انہیں بہتر زندگی کی جانب لے آیا۔ ان کے اس تجربے نے انھیں ایک نئی زندگی سے متعارف کرایاہے۔ آئس لینڈ میں سرفر ہونا آسان کام نہیں۔یہاں لہریں کافی اونچی ہوتی ہیں۔