ریاض کی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کوالٹی ایجوکیشن انڈیکس میں سرفہرست
دنیا بھر کی انڈیکس میں اس یونیورسٹی کا نمبر29 ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض کی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے اس برس کی کوالٹی ایجوکیشن انڈیکس میں سعودی عرب میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پوزیشن، ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگز‘ کی فہرست سے لی گئی ہے۔ دنیا بھر کی انڈیکس میں اس یونیورسٹی کا نمبر29 ہے۔ یہ کارنامہ یورنیوسٹی میں تعلیم کی قائدانہ صلاحیتوں اور پائیدار سماجی اثر و رسوخ کا اظہار ہے۔
تعلیمی اداروں کو اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد کی بنیاد پر ’امپیکٹ رینکنگز‘ کے ذریعے پرکھا جاتا ہے
رینکنگ کے لیے جامعات کے تعلیمی، سماجی، معاشی اور ماحولیاتی اثر کو روایتی طریقے سے ہٹ کر دیکھا جاتا ہے۔
’کوالٹی ایجوکیشن انڈیکس (ایس ڈی جی 4) کسی بھی یونیورسٹی کی اعلٰی تعلیم مہیا کرنے کی صلاحیت اور اس کی تعلیم سے عمر بھر سیکھنے کی عادات میں اضافے کی پیمائش اور مساوات کا قیام کرتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ انڈیکس، کسی یونیورسٹی کی انسانی وسائل بڑھانے کی صلاحیت کے معیار کو بھی دیکھتی ہے جو تعمیر و ترقی اور کمیونٹی کی خدمات کے لیے لازمی ہیں۔
امام محمد بن ابنِ سعود اسلامی یونیورسٹی کی یہ رینکنگ، جامعہ کے تعلیمی نظام، سیکھنے سے حاصل ہونے والے نتائج اور تعلیمی کوالٹی بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی ہے۔
