Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا :آبی چیونٹیوں کی ذہانت

کیڈا، ملائیشیا....  کہتے ہیں کہ چیونٹیاں بیحد پرعزم ہوتی ہیں او رکام بڑا ہو یا چھوٹا انکے پائے استقلال میں کبھی کوئی لغزش پیدا نہیں ہوتی۔ انہیں دیوار پر چڑھنا ہو یا شاخوںپر دوڑنا ہو ہر صورت میں انکا عزم و حوصلہ مثالی ہوتا ہے۔ ایسا نہیں دیکھا گیاکہ کوئی چیونٹی دیوار پر چڑھتے ہوئے گر جائے تو دوبارہ چڑھنے کی کوشش نہ کرے۔ وہ بار بار چڑھتی اور گرتی ہیںمگر انکے حوصلے میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔ فوٹو گرافر نمچو کا کہناہے کہ کیڈا کے گودام میں بھی انہوں نے ایسا ہی نظارہ دیکھا جہاں ویئرہائوس میں جس جگہ ان چیونٹیوں نے بستی بنا رکھی تھی وہاں کچھ رطوبت پیدا ہوگئی تھی  اور وہ ساری اس رطوبت کو دور کرنے کیلئے اپنی بساط بھر کوششیں کررہی تھیں۔ یکے بعد دیگرے ساری چیونٹیاں پہلے زمین سے آبی مواد اپنے اندر کھینچتیں اور اسے پھر بلبلے کی شکل میں باہر اڑا دیتی انہیں اس طرح یقین تھا کہ زمین خشک ہوجائیگی اورانہیں رہنے میں آسانی ہوگی۔ تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ اس وقت ان چیونٹیوں نے اپنا توازن بھی حیرت انگیز طور پر برقرار رکھا اور قدم جما کر بلبلے اڑاتی رہیں۔ واضح ہو کہ ان چیونٹیوں کو جو نسبتاً کھلی جگہوں پر کم رہتی ہیں بالعموم زیادہ خطرناک قرار دیا جاتا رہا ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ جب انکی اجتماعی کارکردگی اور کوشش کا اتنا شاندار نمونہ سامنے آیا ہے۔
 
 

شیئر: