Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانسٹبل سائبر کرائم کا شکار، بینک کھاتہ صاف کردیا

لکھنؤ ۔۔۔دسویں واہنی پی اے سی میں تعینات ایک کانسٹبل سائبر کرائم کا شکا ر ہو گیا ۔ سات دن تک لکھنؤ اور بستی ضلع کے مختلف اے ٹی ایم سے کانسٹبل کے کھاتہ سے روپئے نکلتے رہے ۔ کانسٹبل کے موبائل پر ایک بھی ایس ایم ایس نہیں آیا ۔ معلوم ہونے پر کانسٹبل نے بینک منیجر پر اس جعلسازی کی سازش کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔ متاثرہ  راج بلی  ایکسس بینک کی مین برانچ بارہ بنکی سے  ایک لاکھ روپئے نکالنے گئے ۔ جہاں انہیں پتا چلا کہ ان کے کھاتہ میں صرف 726 روپئے ہیں ۔ یہ سن کر ان کے ہوش اڑ گئے ۔ بینک ملازم کی مدد سے راج بلی کو پتہ چلا کہ 17 سے 23 اکتوبر کے درمیان اس کے کھاتہ سے کئی بار میں روپئے نکلے ہیں ۔
 
 

شیئر: