Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال کو نچانے والا بچہ

ریاض .... جنونی انداز میں فٹبال سے اٹکھیلیاں کرنے والے 3سالہ بچے کا وڈیو کلپ فیس بک پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ وڈیو کو 48گھنٹے میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ یہ فٹبال کھلاڑی کے طور پر عجوبہ روزگار بن سکتا ہے۔ دنیا بھر کے شائقین کے تاثرات یہی ہیں۔ یہ بچہ فٹبال سے اس طرح کھیل رہا ہے جیسے اسے نچا رہا ہو۔ یہ بچہ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کسی غلطی کے بغیر کافی دیر تک فٹبال کو نچاتا ہواپایا گیا۔ کئی لوگوں کا کہناہے کہ بڑے بڑے کھلاڑی اس قدر مہارت کے ساتھ فٹبال سے نہیں کھیل سکتے۔ دیگر نے کہا کہ یہ بچہ مستقبل میں ارجنٹائن کے معروف کھلاڑی لیونل میسی اور پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا جانشین ثابت ہوگا۔
 

شیئر: