Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا گلیٹر نیل پالش صاف کرنا مشکل لگتا ہے ؟

عام نیل پالش کے ساتھ ساتھ گلیٹر نیل پالش اورمختلف نیل آرٹ نے ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کافی ورائٹی دی ہے۔ یہ تمام چیزیں استعمال کے وقت تو اچھی لگتی ہیں لیکن انھیں ریموو کرنا ایک بڑامسئلہ بن جاتا ہے ۔ذیل میں دیئے گئے طریقوں کی مدد سے آپ اس مسئلے کوحل کرسکتے ہیں۔
 
المونیم فوائل کے ٹکڑے اتنے سائز میں لیں جس سے آپ کے ناخن آسانی سے کور ہوسکیں۔نیل پالش ریموورمیں کاٹن بال ڈپ کرکے ناخن پررکھیں۔اس کے بعد فوائل پیپرکوناخن پراچھی طرح لپیٹ لیں۔اگرفوائل پیپرآسانی سے دستیاب نہ ہوتو آپ فوائل کی جگہ ربڑبینڈ یاپھرعام ٹیپ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔5 منٹ کے بعد دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کی مدد سے فوائل کودبائیں اورآہستہ آہستہ رگڑیں۔اس عمل کے بعد فوائل پیپرکوانگلی سے باہرکی طرف نکالیں توفوائل پیپراورکاٹن کے ساتھ ساتھ آپ کی گلیٹرنیل پالش بھی ریموو ہوچکی ہوگی۔
 
اس کے علاوہ مارکیٹ میں گلیٹر نیل پالش ریموو کرنے کے لئے فارمولادستیاب ہے۔ اسمیں اگرکچھ دیرناخن ڈپ کرکے رکھیں تو نیل پالش ریموو ہوجاتی ہے۔ساتھ ہی مارکیٹ میں گلیٹرنیل پالش پاورجیل دستیاب ہیں جن کے لگانے سے چارمنٹ کے اندراندر گلیٹرنیل پالش ریموو ہوجاتی ہے۔
 

شیئر: