Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی روایات کی جھلک بھی، فیشن کا گلیمر بھی

جیولری کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا انداز ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا ۔ اگر نوز پن کی بات کی جائےتو  یوں تو اس کے سائز کا انتخاب آپ کی پسند پر منحصر ہے  اور عام طور پر خواتین روز مرہ  پہننے کے لیے چھوٹی آرام دہ لونگ کا انتخاب کرتی ہیں لیکن شادی بیاہ کی تقریبات میں فیشن ٹرینڈ کی پیروی کی جاسکتی ہے ۔ 
 ناک میں پہنی جانے والی چھوٹی گول بالی اور اس سے منسلک دلفریب زنجیر جسے بال پن کے ذریعے بالوں میں اٹکایا جاسکتا ہے، نہایت خوبصورت نظر آتی ہے۔ اس میں جو سادگی و پرکاری اور شہزادیوں والی تمکنت ہے، وہ شاید کسی مغرب زدہ جیولری سے بھی حاصل نہیں ہو سکتی۔ اسے برائیڈل نوز رنگ بھی کہا جاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف د لہن ہی اسے پہن سکتی ہے ۔ شادی شدہ خواتین ، دلہن کی سہیلی اور بہن سمیت تمام خواتین کےلیے شادی کی تقریب میں پہنے جانے کے لیے یہ بہترین زیور قرار دیا جاسکتا ہے۔ سونے اور چاندی کے بجائے آرٹیفیشل جیولری کا انتخاب زیادہ بہتر ہےجس میں مشرقی روایات کی جھلک بھی ہے اورفیشن کا گلیمر بھی۔ 
 

شیئر: