Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراپرٹی بزنس میں حیرت انگیز منافع

    لندن.... کہتے ہیں کہ زمین اور جائداد کی قیمتیں ہمیشہ بڑھتی رہتی ہیں تو سچ ہی کہتے ہیں کیونکہ ملک جو بھی ہو وہاں کے سکے کی قیمت میں کمی بیشی مختلف دوسرے عوامل کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اس لئے اس پر کنٹرول نہیں رہتا مگر املاک ایک جگہ موجود رہتی ہیں اور آس پاس کی جگہوں پر تعمیرات کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے طفیل معمولی سمجھے جانے والے قطعات اراضی بھی بہت مہنگے ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک مکان کے ساتھ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریاکے ممتاز رقاص کریگ ریول نے 2007ء میں یہاں پر ایک مکان ایک لاکھ49ہزار پونڈ میں خریدا تھا جس میں اس نے تھوڑا بہت ردوبدل بھی کیا اور اندرونی آرائش پر زیادہ زور دیا تاہم اب اسکی قیمت حیرت انگیز طور پر بڑھ کر گیارہ لاکھ پونڈ ہوگئی ہے جس پر تمام پراپرٹی ڈیلرز حیران ہیں۔ یہ مکان ویسے تو چھوٹا ہی کہا جائیگا کیونکہ اس میں صرف دو بیڈ روم ہیں مگر اندرونی آرائش اور مکانی گنجائش اتنی زیادہ ہے کہ یہاں رہنے والے بہت اچھی اور پرسکون زندگی گزار سکیں گے۔ واضح ہو کہ کریگ  اپنے تیکھے لب و لہجے اور تنقیدی نکتہ نظر کے حوالے سے مشہور ہیں جبکہ بہت سے لوگ اس کے چہرے کی بناوٹ کو بھی ہدف تنقید بناتے ہیں مگر وہ سارے  اعتراضات کو ہنستے ہوئے نظر انداز کردیتا ہے۔52سال کی عمر میں وہ ٹی وی کا مشہور اسٹار بن چکا ہے۔اسے امید ہے کہ  ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی رقم 10برسوںمیں اگر 11لاکھ تک پہنچ جائے تو تقریباً10لاکھ پونڈ کا منافع برا نہیں۔

 

شیئر: