Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران القاعدہ کی حمایت کررہا ہے،اسامہ دستاویزات

نیویارک۔۔۔امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی جو نئی فائلیں جاری کی ہیں اُن میں سے 2فائلوں کے مطابق امریکہ کے ساتھ القاعدہ کی جنگ میں ایران القاعدہ کی حمایت کررہا تھا۔یہ تعلقات افغانستان پر امریکی حملے کے بعد القاعدہ ارکان کے فرار ہوکر ایران جانے کے بعد سے شروع ہوئے۔سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی حیران کن ویڈیوز جاری کر دی ہے جس میں ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں فلمائی گئی ان ویڈیوز میں بچوں کو کھیلتے ، جھولا جھولتے دکھایا گیا ہے ۔ جانوروں کے باڑے سمیت یہ تمام ویڈیوز سی آئی نے 2011کے آپریشن کے دوران ملنے والے کمپیوٹر سے حاصل کیں۔ سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں خفیہ رہائش کے دوران ان کے اہل خانہ کی نجی مصروفیات کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں حمزہ بن لادن سمیت دیگر بچوں، پوتے پوتیوں کو کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گھر کے اندر اور باہر کی یہ ویڈیوز سی آئی اے نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران ملنے والے ان کے کمپیوٹر سے نکالی ہیں۔ ویڈیوز میں اسامہ کے خاندان کو بغیر کسی خوف کے نارمل زندگی گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ویڈیو میں باڑے میں گائے ، مرغیوں اور خرگوش سمیت دیگر جانور نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیوز میں بچوں کو غباروں کو نشانہ بناتے ، سلائیڈز لیتے اور کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک بچی بھی موجود ہے۔ ایک ویڈیو میں بدلتے موسم ، بارش ، برفباری اور آسمان پر پھیلی قوس و قزح کے رنگ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے 2011 میں ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔

 

شیئر: