Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نااہل شخص کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے ، عمران خان

اسلا م آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے نااہل شخص کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔ کرپشن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب شخص کو شاہانہ پروٹوکول کیسے دیا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک مطلوب شخص کو سرکاری پروٹوکول اورپنجاب ہاوس میں رہائش کیسے فراہم کر سکتے ہیں ؟۔ انہوں نے الزام لگایاکہ شاہد خاقان عباسی کرپشن چھپانے میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ منی لانڈرنگ کے 300 ارب شریفوں کی تجوریوں میں محفوظ رہیں۔ 

شیئر: