Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یونیورسٹی کے پروفیسر دنیا کے ممتاز سائنسدانوں میں شامل

پروفیسر سلمان وھف کا تحقیقی ریکارڈ 300 بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکا ہے (فوٹو: سبق)
امریکی یونیورسٹی سٹینفورڈ کی جانب سے کنگ سعود یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن علی وھف کو سال 2025 کے لیے دنیا کے ممتاز سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
انہیں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے شعبے میں سرفہرست دو فیصد ماہرین میں شامل کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق پروفیسر سلمان وھف کا تحقیقی ریکارڈ تقریبا 300 بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکا ہے۔
 وہ تعلیمی، عسکری ، صنعتی اور نجی شعبوں میں بھی وسیع سطح پر قائدانہ تجربہ رکھتے ہیں۔
پروفیسر سلمان قومی و سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہی جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
ان کا فوکس جدید ٹیکنالوجی کی ترقی اور سعودی افرادی قوت کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بااختیار بنانے پر رہا ہے۔

 

شیئر: