Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف عدلیہ پرحملے کررہے ہیں،عمران

  بہاولپور..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدالت میں جھوٹ بولا اور اب چوری کی دولت بچانے کےلئے عدلیہ اور اداروں پر حملے کررہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ قوم کے مجرم کو پروٹوکول کیوں دے رہے ہیں۔ ڈھورکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں27 کلومیٹرکی اورنج ٹرین پر200ارب ر وپے خرچ کئے جار ہے۔ یہ چوری نہیں توکیا ہے؟۔اس سے کم پیسہ کسانوں پر خرچ کریں توملک میں خوشحالی آجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جیلیں غریب لوگوں سے بھری پڑی ہیں،ہمارے ملک میں صرف چھوٹا چور پکڑا جاتا ہے۔ عوام کا پیسہ چوری ہوتو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔ کرپشن قوموں کو تباہ کردیتی ہے۔ ملک میں امیر او ر غریب کے لئے الگ الگ قانون کو بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف برسر اقتدار میں آکر کسانوں کی مدد کرے گی ۔کسانوں کیلئے پالیسی لےکر آئیں گے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ جس پارٹی کے سربراہ کا پیسہ باہر ہو الیکشن میں اسے ووٹ نہیں دینا۔

شیئر: