Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان سماجی و معاشی اصلاحات لا رہے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

ریاض۔۔۔ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تیل پر انحصار ختم کر کے قومی معیشت کے نت نئے وسائل پیدا کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں صرف کررہے ہیں۔  سعودی عرب کے اصلاحی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ برطانوی وزیرخارجہ نے لبرل اقدار پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد شاندار نوجوا ن ہیں۔ وہ اپنے ملک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور آگے لیجانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ سماجی اصلاحات بھی لا رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے وطن میں اقتصادی معجزہ لانا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمارے وطن میں موجود خصوصیات پرغور کرنا ہو گا او راس مقصد کیلئے رواداری برتنے والا سماج تشکیل دینا ہو گا۔ انہوں نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے اقدام کو عظیم الشان عمل سے تعبیر کیا او رکہا کہ برطانیہ تجدید او راصلاح کی شاہراہ پر گامزن رکھنے کیلئے سعودی عرب کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ 
 

شیئر: