’عرب ثقافت اور ورثے کی علامت‘ الاحسا بشت فیسٹیول کا آغاز
یہ فیسٹیول وزیٹرز کو ورثے کے سفر پر لے جاتا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی ہیرٹیج کمیشن نے تاریخی ابراہیم پیلس میں الاحسا بشت فیسٹیول کا آغاز کیا ہے جو 11 د ن جاری رہے گا۔
مردوں کے روایتی لباس ثوب کے اوپر پہنے جانے والے جبہ کو بشت کہتے ہیں، اسےعرب ثقافت اور ورثے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ فیسٹیول وزیٹرز کو ورثے کے سفر پر لے جاتا ہے۔ اس علاقے میں خاص قسم کا بشت تیار کیا جاتا ہے،جو تاریخی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔
فیسٹیول میں ایونٹس کی ایک وسیع رینج ہے، الاحسا بشت کی نمائش کے ساتھ، دستکاری، ورکشاپ اور مہمان عرب ملکوں کے پویلین موجود ہیں جہاں بشت کے ورثے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں روزانہ شام چار سے رات گیارہ بجے تک وزیٹرز کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، ثقافتی اور ورثے کی سرگرمیاں پیش کی جا رہی ہیں، جس میں تھیٹر پرفارمنس اور انٹرایکٹو تجربات شامل ہیں۔

یہ سرگرمیاں بشت کی تاریخ، اس کی اقسام، اس کی بنائی اور سلائی میں استعمال ہونے والی اشیا اور اس کے منفرد رنگوں کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
یاد رہے الاحسا کا علاقہ بشت کے لیے مشہور ہے، یہ تاریخی اور ثقافتی دستکاری ہے جو کئی خاندانوں میں نسل در نسل چلی آ رہی ہے۔
