Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدود الشمالیہ ریجن میں فالکن فیسٹیول، مقابلوں میں ایک ملین ریال کے انعامات

مملکت کے حدود الشمالیہ ریجن کی طریف کمشنری میں فالکن فییسٹیول کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ہوا ہے۔
فیسٹیول میں شرکا کی تعداد 700 سے زیادہ ہے۔ پروفیشنلز، ایلیٹ اور انٹرنیشنل فالکنز مالکان سمیت مقامی شوقیہ افراد شریک ہیں۔
مقابلہ 18 راؤنڈز پر مشتمل ہے، مقابلے میں حصہ لینے والوں کے لیے مجموعی طور پر ایک ملین ریال کے انعامات ہیں۔
پانچ روزہ فیسٹیول میں تفریحی، ثقافتی، اور تعلیمی پروگراموں سمیت کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔
کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ فیملیز کے لیے سیکشنز، شاعری کی شام، میوزیکل پرفارمنس شامل ہیں۔ اس فیسٹیول میں کئی ادارے بھی شرکت کر  رہے ہیں۔

اہل عرب میں فالکنری کا فن عہد قدیم سے رائج ہے، جو صحرائی زندگی سے مربوط ہے۔
بادیہ نشین عہدِ رفتہ میں شکار کے اسی طریقے پرعمل پیرا تھے بعدازاں مملکت نے اسے ایک باقاعدہ شناخت دی۔
مملکت کے مخلتف علاقوں میں فالکنری کے متعدد سینٹرز موجود ہیں خاص کر شمالی اور مشرقی علاقوں کے رہائشی اس فن میں مہارت رکھتے ہیں۔

 

شیئر: