سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جمعرات کو امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات کرنا ہے۔
اس کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور اور ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔