نئی دہلی۔۔۔ہندوستانی خارجہ سروس 1987 کے بیچ کے افسر اجے بیساریا کو پاکستان میں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ بیساریا فی الحال پولینڈ میں ہندوستانی سفیر ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق وہ جلد ہی اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔