نئی دہلی۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف بدعنوانی ہی اس پارٹی کی شناخت رہ گئی ہے۔ ان کی مخالفت وہی لوگ کر رہے ہیں جو بدعنوانی میں ملوث رہے ہیں۔ لوگوں کو کانگریس سے کوئی امید نہیں کیونکہ اب یہ پارٹی سنجیدہ نہیں’’ ہنسی ٹھٹھہ خانہ‘‘ بن گئی ہے۔ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میںپارٹی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے شملہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کانگریس سے کہا کہ وہ اپنا محاسبہ کرے کہ آخر ملک کی عوام نے اسے کیوں سزا دی۔ حیرت ہے کہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں لیکن کانگریس پھر بھی اپنے انتخابی منشور میں بدعنوانی کسی طور برداشت نہ کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔