Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے قطر اور مراکش کو مبارکباد

’سعودی قیادت نے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور شاہ محمد ششم کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو فیفا عرب کپ قطر 2025 کی کامیاب میزبانی پر اور مراکش کے شاہ محمد ششم کو ان کی قومی ٹیم کی فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور شاہ محمد ششم کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے امیر قطر کے نام روانہ کئے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ ’قطر کی جانب سے فیفا عرب کپ قطر 2025 کے کامیاب انعقاد کے موقع پر ہمیں یہ مسرت حاصل ہے کہ ہم آپ کی خدمت میں دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کریں‘۔
’ہم برادر ملک قطر اور اس کے عوام کے لئے مزید کامیابیوں کی امید کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی آرزو کرتے ہیں‘۔
اسی طرح سعودی قیادت کی طرف سے مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کے نام روانہ کئے جانے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’فیفا عرب کپ قطر 2025 میں مراکش کی قومی ٹیم کی کامیابی کے موقع پر ہمیں یہ خوشی ہے‘۔
’ہم کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں اور مزید کامیابیوں کی امید کے ساتھ اور برادر ملک اور عوام کے لئے مزید ترقی اور خوشحالی کی تمنا رکھتے ہیں‘۔
 
 

شیئر: