Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی چمپنگ مقابلہ ختم، پوزیشن لانے والوں کو انعامات

’19 ممالک سے تعلق رکھنے والے 193 مرد و خواتین گھڑسواروں نے شرکت کی‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں منعقد سعودی چمپنگ چیمپئن شپ کا اختتام ہوگیا ہے جس میں بلجیئم کے گھڑسوار جان فیرمیرین نے امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائنگ پوائنٹس شوٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کامیابی سعودی عرب میں منعقد ہونے والی جمپنگ چیمپئن شپ کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر حاصل ہوئی ہے۔
مقابلے کا اہتمام سعودی فیڈریشن برائے گھڑ سواری نے الجنادریہ میں کیا ہے جس میں 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے 193 مرد و خواتین گھڑسواروں نے شرکت کی جبکہ مجموعی انعامی رقم 50 لاکھ ریال سے زائد رہی ہے۔
بیلجیئم کے گھڑسوار نے 43.51 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سعودی سوار خالد المبتی 43.96 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
تیسرے نمبر سعودی سوارگھڑ عبدالرحمن الراجحی 45.37 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔
فاتح سواروں کو انعامات سعودی فیڈریشن برائے گھڑ سواری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن پروفیسر سلطان العاصمی نے پیش کئے ہیں۔

شیئر: