Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نژاد امریکی طلعت رشیدکاؤنٹی پولیس کا سربراہ مقرر

واشنگٹن۔۔۔ امریکی ریاست الی نوائے کی ایک کاؤنٹی میں پاکستان نژاد امریکی شہری طلعت رشید نے پولیس اینڈ فائر کمشنر کے فرائض سنبھا ل لئے۔ عہدے کا چارج سنبھالتے ہی طلعت رشید نے پولیس افسران کو مسلم کمیونٹی سے رابطہ بڑھانے اور ان کی روایات کے احترام کی ہدا یت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو کمیونٹی سے قریبی تعلق پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان کے بارے میں لوگوں کو بہتر آگہی ملے اور پولیس کا حقیقی تا ثر ابھرے کہ یہ دراصل عوام کی خدمت کا ادارہ ہے۔پولیس افسران کے اجلاس میںانہوں نے مسلمان شہریوں کی روایات کی نشاندہی کی۔ طلعت رشید نے کہا کہ ان کے گھروں میں داخل ہونے سے پہلے دروازے پر دستک دیں اور مساجد میں جوتوں سمیت داخل نہ ہوںتاکہ مسلمان شہریوں میں بھی پولیس سے قریبی تعلق پیدا ہو۔طلعت رشید نے اعتراف کیا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے نتیجے میں مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔کسی ممکنہ ردعمل کے پیش نظر انھوں نے اپنے علاقے میں مساجد کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔انھوں نے کمیونٹی کو مشورہ دیا کہ وہ آگے بڑھ کر معاشرتی امور میں حصہ لیںتاکہ لوگوں کا یہ تاثر غلط ثابت ہو کہ مسلمان دہشتگرد ہیں ۔
 

شیئر: