Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی ملیشیا کے نئے حملے: عرب اتحاد نے جنوبی ریجن میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرایا

ابہا اور خمیس مشیط کے لیے خطرے سے متعلق انتباہات جاری کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قیادت میں کام کرنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے جنوبی ریجن میں داغے گئے بیلسٹک میزائل اور ایک ڈرون کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کردیا۔
 سول ڈیفنس نے اتوار کو ابہا اور خمیس مشیط کے لیے خطرے سے متعلق انتباہات جاری کیے تاہم بعد ازاں خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا گیا۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے بیان میں بتایا اتوارکی صبح ایک فوجی آپریشن کیا ہے جس میں ان وسائل کو نشانہ بنایا گیا جنہیں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اپنی جنگی کوششوں کی معاونت کے لیے استعمال کرتی ہے۔
  ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ’اس ٹارگٹڈ آپریشن کا مقصد حوثی ملیشیا کی جانب سے بار بارحملوں، یمن، سعودی عرب اور بحیرہ احمر کے جنوبی حصے میں جہازرانی کے راستوں کو درپیش خطرات کے لیے استعمال ہونے والے اہم وسائل کو غیرموثر بنانا تھا۔‘
ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کئی ہفتے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے مملکت بھر میں ہوائی اڈوں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
10 اکتوبر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

شیئر: