Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کا قدرتی حسن اور دلکش مناظر: سعودی سفیر نے سیاحتی مقام ڈائنو ویلی کا دورہ کیا

سعودی سفیر نے اسلام آباد کے قدرتی حسن اور دلکش مناظر کا لطف اٹھایا۔( فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان میں سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے وفاقی دارالحکومت کے سیاحتی مقام ڈائنو ویلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلام آباد کے قدرتی حسن اور دلکش مناظر کا لطف اٹھایا۔
سعودی سفارتخانے کے پریس اتاشی ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ  پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سعودی سفیر کو سیاحتی مقام کی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں ںے پوسٹ میں لکھا اس طرح کے لمحات محض کسی سیاحتی مقام سے لطف اندوز ہونے تک محدود نہیں ہوتے بلکہ یہ عوامی سفارتکاری کی اصل روح کی عکاسی کرتے ہیں۔
 کسی ملک کی قدرتی کو تلاش کرنا، اس کی سیاحتی صلاحیت کو دریافت کرنا، اس کے عوام  اور ثقافت سے انگیج ہونا عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ سرکاری تعلقات میں ایک قیمتی انسانی پہلو کا اضافہ کرتا ہے۔
یہ تعلقات پاکستانی عوام کی گرمجوشی، خلوص اور ان کی مشہور مہمان نوازی سے مزید مضبوط ہوتے ہیں۔
یاد رہے ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو جولائی میں سفیر مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے نواف بن سعید المالکی کی جگہ لی ہے جو اگست 2017 میں پاکستان میں سعودی عرب میں سفیر مقرر ہوئے تھے۔
ڈاکٹر البقمی ریٹائرڈ میجر جنرل ہیں، انہوں نے برونیل یونیورسٹی لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
 پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ اتحادی ہیں، جو مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے درمیان دفاع، سرمایہ کاری اور علاقائی سکیورٹی میں تعاون کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔

 

شیئر: