Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردوں کے برابر ملازمتوں کے لئے خواتین کو217سال درکار

لندن۔۔۔خواتین کو ملازمتوں میں مردوں کے برابر تنخواہیں اور نمائندگی حاصل کرنے کیلئے مزید 217 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔معاشی لحاظ سے صنفی امتیاز ختم کرنے کی کوششوں میں ناروے اور سوئیڈن سرفہرست جبکہ پاکستان، شام اور ایران کم ترین سطح پر ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ ملازمتوں میں خواتین کومردوں کے مقابلے میںآدھی تنخواہ و مراعات دی جاتی ہیں۔صنفی گیپ 58فیصد ہے۔144ممالک کی فہرست میں آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، روانڈا اور سوئیڈن تعلیم، صحت، معاشی مواقعوں اور سیاسی نمائندگی میں خواتین کو یکساں حقوق دینے کی کوششوں میں سرفہرست ہیں۔پاکستان، یمن، شام، چاڈ اور ایران خواتین کو ان شعبوں میں برابری دینے کی کوششوں میں کم ترین سطح پر ہیں۔
 

شیئر: