Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے آئی فون چوری

ایپل کے نئے آئی فون ٹین (ایکس) کو فروخت کے لئے پیش کیے جانے سے قبل ہی چور اڑا لے گئے۔ذرائع کے مطابق سان فرانسسکو میں آئی فونز سے بھرا ٹرک مختلف اسٹورز پر فون کی ترسیل کا کام کر رہا تھا کہ چوروں نے بڑی مہارت سے ٹرک سے 300 سے زائد فون چوری کر لئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق چوری کرنے والے 3 افراد تھے جنھوں نے ہوڈی پہن رکھی تھی اور سفید رنگ کی وین مین سوار تھے۔چور تاحال پولیس کے ہاتھ نہیں لگے البتہ ان کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ 
 

شیئر: