Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتہ میں 2گلاس میٹھے مشروب ذیابیطس کا سبب

نیویارک..... سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے میٹھے مشروبات کے مضرت اثرات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ دی ہے کہ شکر ہر حال میں نقصان دہ ہے اور اسکا نقصان اس کے استعمال کی مقدار پر منحصر نہیں یعنی برائے نام شکر والے مشروب بھی اتنے ہی نقصان دہ ہیں جتنے زیادہ شکر والے۔ یہ تحقیقی رپورٹ اینڈوکرائن کے جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی تیاری میں گزشتہ 10برسوں کے دوران دنیا بھر میں جتنے بھی تحقیقی کام ہوئے ہیں ان میں سے 36منتخب قسم کے مقالوں کو پیش نظر رکھا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے اوراسکا کہناہے کہ شکر کے نتیجے میں جو طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ان میں سے زیادہ تر کا تعلق قلب اور شریانوں سے ہوتا ہے۔ دنیا میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ 90لاکھ افراد ایسی بیماریوں سے ہلاک ہوتے ہیں۔ اس سے قبل ایک اور تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2 گلاس سوڈا مشروب ذیابیطس ٹائپ ٹو کا بڑا سبب ہے۔ رپورٹ کی تیاری جنوبی افریقہ کی اسٹیلنبوش یونیورسٹی کے ڈاکٹر فاضل یوسف کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے۔

شیئر: