Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس ،موٹر سائیکل تصادم، 4ہلاک

چنڈی گڑھ۔۔۔ہریانہ کے یمنا نگر ضلع میں چنڈی گڑھ سے 90کلومیٹر کی دوری پر جگدھری بلاس پور روڈ پر ایک پرائیویٹ بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہو گئی جس میں4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں 3 موٹر سائیکل سوار اور ایک بس مسافر ہے۔ بس بھی ٹکر ہوتے ہی الٹ گئی تھی۔ پرائیویٹ بس میں پنجاب کے زائرین تھے جو بلاس پور کے کپال موچن مذہبی میلے سے واپس جارہے تھے۔

 

شیئر: