Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھلوں کے داغ دور کرنے کے طریقے‎

 کپڑے سے پھلوں کے داغ دور کرنے کے لئے داغ کو لیموں، گرم پانی اور صابن سے دھولیں۔
 اگر میوے کا دھبہ لگ جائے اور کپڑا دھل سکتا ہو تو کپڑے کو کسی چوڑے برتن کے منہ پر تان دیں اور دو تین فٹ کے فاصلے سے دھبے پر ابلتا ہوا پانی ڈالیں اگر پھر بھی دھبے کا نشان رہ جائے تو دھبے کو لیموں کے رس سے ترکرکے دھوپ میں سکھا لیں۔
 کیلا، جامن اور انار کے داغ کو لیموں مل کر صابن اور گرم پانی سے دھولیں۔
 پھل کے داغ والے حصے کو ٹماٹر کے رس میں ڈبو کر خوب اچھی طرح ملیں، داغ دور ہوجائیں گے۔

 

شیئر: