Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر سے سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں پر امریکی صدر ٹرمپ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں واضح کیا کہ ہمیں ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع پر شدید دکھ ہوا۔ اس سے ہونے والی ہلاکتوں اور جانی نقصان پر دلی رنج ہوا۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے آپ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیو ں کیلئے فوری شفا کے آرزو مند ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی امریکی صدر کے نام ہمدردی و تعزیت کا پیغام ارسال کیا۔ 
 

شیئر: