Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹرثناء میر ٹاپ 10 بولرزمیں شامل

 
شارجہ:پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح سے نئی کپتان بسمہ معروف سمیت پوری ٹیم بہت خوش ہے ۔ بسمہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی پر وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر اداکریں کم ہے۔ یہ فتح ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ بسمہ معروف نے سابق کپتان ثنا میر کی بولنگ کو بھی سراہا جنہوں نے 4 وکٹیں لیکر کامیابی اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر20سال بعد پہلی مرتبہ شکست دینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ آل راﺅنڈر ثنا میر ٹاپ 10 بولرزمیں شامل ہو گئی ہیں۔ ثناءمیرنے سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے 8 درجے ترقی کرکے 7 ویں پوزیشن پر آ گئی ہیں۔پاکستانی ٹیم کی ریٹنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے تاہم ٹیم رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ پاکستانی ٹیم20سال بعد نیوزی لینڈ وومن ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہو ئی۔

شیئر: