8سالہ بچے کو ڈرائیونگ سکھانے کا انجام 
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                ریاض .... محکمہ ٹریفک نے شاہراہ پر 8سالہ بچے کو ڈرائیونگ سکھانے والے باپ کو گرفتار کرلیا اور ایک ماہ کیلئے گاڑی قبضے میں لے لی۔ ڈرائیونگ سکھاتے وقت باپ نے وڈیو تیار کی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالدیا تھا۔ محکمہ ٹریفک نے گاڑی کے مالک کا پتہ لگا کر اس کے خلاف تادیبی کارروائی کردی۔