Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کو" قتل" کرنے والوں کو اب بھی جیل جانا ہی ہوگا، وزیراعلیٰ یوپی

    لکھنؤ۔۔۔ اتر پردیش کی حکومت  اب ان لوگوں کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے جو گائے کو  مارتے ہیں۔  وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گئو رکشا پر منعقد  و شو ہندو پریشد کی کانفرنس میں صاف کہا کہ گائے کو قتل کرنے والوں کو  اب جیل جانا ہی ہوگا۔ کہیں پربھی کو ئی  شنوائی نہیں ہوگی ۔لکھنؤ کے  نرالا نگر میں  وشو ہندو پریشد کے کانفرنس میں  گئو کشی پر انتہائی گرم بحث ہوئی۔  اس میں ہزاروں  نمائندہ شامل ہوئے ۔  وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی   وشو ہندو پریشد کے پروگرام میں پہنچنے۔  یہاں انہوں نے گئو رکشا کتاب  کا  بھی  اجراء  کیا۔ اس دوران  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گائے کی  حفاظت  ایک  اہم کام ہے، ہم اس میں مصروف ہیں۔ گائے کی حفاظت اور گائے کا  فروغ   ہمیشہ  ایشو رہا ہے۔ یہ  ملک کے لئے ایک ایشو رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ گائے کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سڑکوں پر ان کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ  یو پی میں گئو کشی کرنے والوںکو  جیل ہوگی ۔حکومت آگے آ چکی ہے،  اب معاشرے کو گائے کی دیکھ بھال کے لئے آگے بڑھنا چاہئے۔

 

شیئر: