Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک کے گنگاوتی علاقہ میں واقع تالاب میں 5 افراد غرق ہوگئے

    حیدرآباد۔۔۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے پانچ ارکان کرناٹک کے گنگاوتی علاقہ کے ایک تالاب میں غرق ہوگئے۔ان کی شناخت راگھویندرا،اشیش ، پراوالیکا، پاوترا اور پاونی کے طور پر کی گئی ہے۔مرنے والوں میں ایک 32سالہ شخص سمیت چار بچے شامل ہیں۔ہر سال یہ خاندان  مذہبی  رسم کے لئے ان کی دادی کے گنگاوتی ٹاؤن جاتا ہے۔اس مرتبہ بھی یہ افراد گنگاوتی گئے تھے تاہم نہانے کے دوران یہ افراد غرق ہوگئے۔لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد حیدرآباد بھیج دیا گیا۔ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان کے غرق ہونے کے واقعہ سے اس خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اورسکتہ طاری ہوگیا۔مرنے والوں میں تین لڑکیاں شامل ہیں جو شہر حیدرآباد کے برکت پورہ کے ایک اسکول کی نویں جماعت کی طالبات ہیں۔یہ تمام جب دوپہر تک بھی گھر واپس نہیں ہوئے تو ان کے پریشان حال افراد خاندان نے ان کو تلاش کرنا شروع کردیا ۔بعد ازاں تالاب میں ان کی لاشیں پائی گئیں۔

 

شیئر: