Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تائیوان نے تمام فرانسیسی میراج 2000 گرائونڈ کر دیئے

تاپئے ۔ ۔۔  تائیوان کی فضائیہ کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل چانگ چی  پون نے کہا ہے کہ فضائیہ نے فرانس سے خریدے گئے تمام60 میراج طیاروں کو گرائونڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تائیوان کی سرکاری میڈیا کے مطابق تائپی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فضائیہ نے میراج طیاروں کے حادثات کے بعد فرانس سے خریدے گئے تمام لڑاکا میراج طیاروں کو گرائونڈ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طیاروں کو گرائونڈ کر نے کا حتمی فیصلہ شمال مشرقی ساحلی علاقے میں لڑاکا طیارہ میراج کے فضاء میں بلند ہونے کے 34  منٹ بعد حادثہ کے شکار ہو نے کے بعد کیا ہے۔ ڈپٹی چیف نے بتایا کہ مذکورہ لاپتہ ہونے والے طیارے کو تلاش کرنے کیلئے 17 طیارے جن میں 10 نیوی کے طیارے بھی شامل تھے بھیجے گئے مگر مذکورہ طیارے کا ملبہ نہ مل سکا۔ 
 

شیئر: