Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ 2.5لٹر پانی پینے کا مشورہ

ریاض .... پیشاب میں پتھری کے علاج کیلئے قائم عالمی انجمن کے رکن اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر ابراہیم عبدالعالی العبدالعالی نے مشورہ دیا ہے کہ پتھری کے مرض سے بچنے کیلئے روزانہ 2.5لیٹر پانی پینے کا اہتمام کیا جائے۔ پانی کی قلت پتھری کا باعث بنتی ہے۔العبدالعالی نے کہا کہ کوئی بھی انسان زندگی میں پتھری کے مرض سے دوچار ہوسکتا ہے۔ اسکا امکان 10سے15فیصد تک ہوتا ہے۔ البتہ مشرق وسطیٰ کے علاقوں میں پتھری کے مرض میں مبتلا ہونے کی شرح 25فیصد تک ہے۔ مشرق وسطیٰ میں سخت درجہ حرارت کے باوجود لوگ پانی کم مقدار میں پیتے ہیں۔
 

شیئر: