Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافی پاک ، سعودی دوستی کو مضبوط بنارہے ہیں، منیر ارشد

جدہ ( جاوید راہو)پاکستانی قونصلیٹ جدہ کے پریس قونصلر ارشد منیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافی پاک سعودی تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں اور ان کا یہ کردار یقینی طور پر پاکستانی کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاض کے اردو نیوز کے نمائندہ خصوصی ذکاءاللہ محسن سے ملاقات کے دوران کیا ۔ارشد منیر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی سرگرمیوں کو جس طرح پاکستانی صحافی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی زینت بناتے ہیں ،اس سے سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اچھا پیغام جاتا ہے کہ پاک سعودی تعلقات میں جہاں روزبروز مضبوطی ہو رہی ہے وہیں پر دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان بھی بہتر رشتے استوار ہو رہے ہیں۔صحافی ذکاءاللہ محسن کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ صحافی کا قلم معاشرے کی تبدیلی میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔
 

شیئر: