Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سرمایہ کاروں کی اقلیت کا محافظ دسواں بڑا ملک

ریاض۔۔۔ عالمی بینک نے نومبر 2017  کی رپورٹ جاری کر کے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب سرمایہ کاروں کی اقلیتوں کا محافظ دسواں بڑا ملک بن گیا۔ پوری دنیا میں سرمایہ کاروں کی اقلیت کا محافظ 63واں ملک مانا جا رہا تھا۔ 53ممالک پر سبقت حاصل کر لی۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ایسا اس لئے ممکن ہو سکا کیونکہ سعودی وزارت تجارت نے سرمایہ کاروں کو مزید حقوق دیئے مثلاً اہم قراردادوں میں انہیں شریک کیا گیا۔ وزارت نے متعلقہ فریقوں کے سودو ں کے معاملات منظم کئے۔ 65فیصد حصص کے مالکان کو کمپنی کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے پر دفعات تجویز کرنے کا حق دیدیا۔ مجلس انتظامیہ کو ایک برس کے اندر کمپنی کی اصل پونجی سے 50فیصد سے زیادہ حصص فروخت کرنے کی اجازت کا پابند بنا دیا۔ ایگزیکٹو چیئرمین کو مجلس انتظامیہ کا سربراہ نہ بننے کا پابند کر دیا۔
 

شیئر: