Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویمنز ٹیم کو39رنز سے شکست، نیوزی لینڈکی0-2سے برتری

 
شارجہ:نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ویمنز ٹیم 151رنز کا ہدف کیلئے 39رنز سے پیچھے رہی اور4میچوں کی سیریزمیں0-2کے خسارے میں چلی گئی۔ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے۔ جوابی بیٹنگ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 111رنز تک محدود رہی۔کیوی اوپنر سوفی ڈیوائن ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئی بہترین کھلاڑی کا اعزازحاصل کیا،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی یہ ایوارڈ سوفی نے حاصل کیا تھا۔انہوں نے70رنز بنائے اور ساتھی اوپنر کپتان سوزی بیٹس کے ساتھ ٹیم کو116رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔سوزی بیٹس52رنز کے ساتھ دوسری کامیاب بیٹر ر رہیں۔ان دونوں کے بعد پاکستانی بولرز نے صرف ایک کیوی بیٹر کو ڈبل فگرز میں پہنچنے کا موقع دیا اور ایمی سیٹر ویٹ 11رنز بنا سکیں۔ بقیہ کھلاڑیوں میں سے3بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئیں جبکہ 2 بالترتیب 4اور ایک رن بنا سکیں۔ اینا پیٹرسن اور لی کیسپیرک6اور4رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف اور جویریہ خان نے2،2وکٹیں لیں جبکہ ایک کھلاڑی کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی نشرہ سندھو نے آوٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی 3کرکٹرز رن آوٹ ہوئیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ناہیدہ خان اور سدرہ امین29رنز کی شراکت قائم کر سکیں۔ ناہیدہ خان نے22اور سدرہ امین نے18رنز کی اننگز کھیلیں۔عالیہ ریاض تیسری نمایاں بیٹر تھیں جنہوں نے29رنز اسکور کئے ، کپتان بسمہ معروف15رنز بنا سکیں۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی نتالیہ پرویز ایک رن بنا کر رن آوٹ ہوئیںاور وکٹ کیپر سدرہ نواز 5رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔ایمن انور 3اور سابق کپتان ثنا ءمیر2رنز بنا سکیں۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں111رنز بناتے ہوئے 39رنز سے شکست کھا گئی ۔نیوزی لینڈ نے پہلا میچ15رنز سے جیتا تھا اور دوسرے میچ میں کامیابی سے اس نے 4میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ پاکستانی ٹیم اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز برابر ہی کر سکے گی۔

شیئر: