Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین سے کٹ کرایک خاندان کے 5افراد ہلاک

نئی دہلی۔۔۔ اوڈیشہ کے ضلع سمبلپور کے سرلا جنکشن کے قریب ایک ٹرین کی زد میں آکر ایک ہی کنبہ کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔جی آر پی اہلکاروں کے مطابق یہ حادثہ نہ ہو اور ہو سکتا ہے ان پانچوں نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہو۔لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ہلاک شدگان کی شناخت دھرنی دھار پانڈا، اس کی بیوی سنگیتا پانڈا، اور ان کی3 بیٹیاں انانیا، اپراجیتا اور سیڈھی کے طور پر کی گئی ہے۔
 

شیئر: