Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں چلڈرن فلم فیسٹول شروع، غیر ملکی فلمیں دکھائی جائیں گی

حیدرآباد۔۔۔حیدرآبادمیں چلڈرنس فلم فیسٹیول جاری ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا تھا۔اس مرتبہ اس فیسٹیول کا اصل موضوع نیا ہندوستان دیا گیا ہے۔اس فیسٹیول کے دوران زائد از 100ممالک کی 317فلمیں حیدرآباد کے 40سنیما ہالز کے علاوہ ریاست بھر کے ضلع ہیڈ کوارٹرز پر نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ان میں زائد از 100فلمیں مسابقتی زمرہ کے تحت دکھائی جارہی ہیں۔اس فیسٹیول کیلئے دنیا بھر کے 109ممالک سے ریکارڈ تعداد میں 1402عرضیاں موصول ہوئیں جبکہ لٹل ڈائریکٹر زمرہ کے تحت 31ممالک سے 179عرضیاں وصول ہوئیں ۔اس مرتبہ اس فیسٹیول کیلئے عالمی سطح کی بعض مشہور فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ان فلموں میں سویڈن کی فلم ایس آئی وی سلیپس آسٹرے ، روسی فلم یچ ، نیدر لینڈ کی فلم اسکائی بھی شامل ہے۔اس فیسٹیول کے دوران فلم سازی ، کہانی بیان کرنے کے موضوعات سے متعلق مباحثے اورورکشاپس بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔اس طرح حیدرآباد بچوں کیلئے فلم سازی کی سرگرمیوں کیلئے ایک بڑے مرکز کے طورپر ابھر رہا ہے ۔حیدرآباد کو اس فیسٹیول کیلئے مستقل مرکز بنانے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار مکیش کھنہ نے واضح کیا کہ یوم اطفا ل ایک ہی دن نہیں منانا چاہئے بلکہ ہر دن بچوںکا دن ہونا چاہئے اور ملک بھر میں بچوں کا ہفتہ منانے کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: