Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم کی کامیاب کارروائی ،  منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

منشیات کی کھیپ کو تعمیراتی پتھروں کی شپمنٹ میں چھپایا گیا تھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی محکمہ کسٹم ، زکوۃ اینڈ ٹیکس نے الحدیثہ چیک پوسٹ کے ذریعے بڑی مقدات میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 لاکھ 68 ہزار 232 نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ کسٹم کے ترجمان حمود الحربی کا کہنا ہے کہ الحدیثہ چیک پوسٹ پر تین ٹرکوں میں لایا جانے والا سامان جو کہ تعمیراتی پتھروں پر مشتمل تھا کا جب معائنہ کیا گیا تو اس سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جنہیں پتھروں کے اندر خفیہ خانے بنا کر چھپایا گیا تھا۔
الحربی کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم ٹیم نے محکمہ انسداد منشیات کو مطلع کیا جنہوں نے شپمنٹ اپنی تحویل میں لے کر دو افراد کو حراست میں لے لیا جو اسے وصول کرنے کے لیے آئے تھے۔
محکمہ انسداد منشیات نے دونوں افراد کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا کیس درج کرکے ضبط کی جانے والی منشیات کے ساتھ انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا جہاں ان پر مقدمہ دائر کردیا گیا۔
 

شیئر: