Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ 800کیلوریز پر مشتمل کھانا صحت مند رکھ سکتا ہے

لندن .... خواتین میں اسمارٹ نظر آنے اور وزن میں اضافہ نہ کرنے کا جنون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ زندگی بھر چھریری اور اسمارٹ نظرآئیں۔ نہ انکی کمر میں اضافہ ہو اور نہ کمر بڑھنے پائے۔ ان تمام باتوں کے باوجود خواتین کا کھانا نہیں رکتا اور وہ ارادی یا غیر ارادی طور پر ایسی بہت ساری چیزیں کھا جاتی ہیں جن میں شامل کیلوریز کی تعداد مقررہ حد سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان پر مٹاپا چڑھنے لگتا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر بھوک بڑھا کر کھایا جائے تو زیادہ اچھا ہے لیکن سب سے اچھا یہ ہے کہ ہفتے میں کم سے کم ایک دن انسان فاقہ کرے ۔2012ءمیں مائیکل فونڈ نامی ڈائٹیشن نے رینڈم بلڈ ٹیسٹ کے دوران یہ دیکھا کہ وہ ذیابیطس ٹو میں مبتلاہوگئے ہیں۔ مگر اس کے علاج کے طور پردوائیں کھانے کے بجائے انہوںنے قدرتی راستہ اختیار کیا اورکم سے کھانے پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ فاقے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بھوکے رہیں اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں کم سے کم کیلوریزداخل ہوں۔ مجموعی طور پر 600سے 800کیلوریز انسان کو صحت مند رکھنے کیلئے کافی ہیں۔ اس سے زیادہ انسانی جسم برداشت نہیں کرسکتا۔

شیئر: