نئی دہلی۔۔۔نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے دہلی میں زہریلی آلودگی سے لوگوں کو نجات دلانے کے لئے گاڑیوں پر طاق جفت فارمولہ نافذ کرنے کی تجویز پر دہلی حکومت کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے معلوم کیاکہ کیا اس سے قبل اس قسم کے اقدام سے فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے اور اگر ایسا نہیں ہوا ہے تو پھر عدالت اس پر روک لگا دے گی۔ٹربیونل اس معاملے پر جمعہ کی صبح اور پھر دوپہر کے بعد سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جب صورتحال میں بہتری ہورہی ہے تو حکومت اس منصوبہ پر عمل درآمد کر رہی ہے۔