Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی شخص نے مسجد کے خطیب کو قتل کر دیا

ریاض..... وادی الدواسر کمشنری میں ایک مقامی شخص نے علاقے کی مسجد کے خطیب کو فائر نگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق علاقے کی مسجد کے خطیب جمعہ کی نماز کےلئے مسجد جانے کےلئے اپنی گاڑی میں سوار ہوئے کہ اچانک ایک گاڑی نمودار ہوئی جس نے انکا راستہ روک لیا ۔ملزم نے اپنی گاڑی سے اتر کر خطیب پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قاتل ایک مقامی اسکول میں ٹیچر ہے تاہم قتل کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ۔ گمان کیا جارہا ہے کہ قتل ذاتی رنجش کی بنیاد پر کیا گیا ہو گا۔ 

شیئر: