اسلام آباد۔۔۔ بین الاقوامی عدالت انصاف میں مستقل جج کی تعیناتی کیلئے 4 ممالک فرانس، صومالیہ، برازیل اور لبنان کے امیدواروں پر اتفاق ہوگیاہے جب کہ پانچویں جج کیلئے برطانیہ اورہندمدمقابل ہیں۔برطانیہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے جج کاانتخاب1946سے کبھی نہیں ہارا تاہم اس بار ہندبھی اپنے امیدوارکی کامیابی کیلئے لابنگ کر رہاہے۔ آئی سی جے کے 15مستقل جج نوسال کیلیے تعینات ہوتے ہیں اور ان میں سے ہر تین سال بعد پانچ جج ریٹائر ہوجاتے ہیں۔بین الاقوامی عدالت انصاف میں تجربہ کے حامل ایک سینئر قانون دان نے کہا کہ پاکستان کے تناظر میں یہ انتخاب اہم ہے کیونکہ بین الاقوامی عدالت انصاف جلدکلبھوشن یادیو کا مقدمہ سننے والی ہے۔انھوں نے کہا ہندکا امیدوار کامیاب ہونے سے پاکستان کے مفادات متاثرہوسکتے ہیں اس لیے دفترخارجہ اورامریکا میں پاکستان کے سفیرکو چاہیے کہ برطانیہ کے امیدوارکی کامیابی کیلیے تمام کوششیں بروئے کارلائی جائیں۔