Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی ،سیاستدان پر ووٹ خریدنے کا الزام

روم ۔۔۔ اطالوی حکام نے بائیں بازو نظریات کے حامل ایک سیاستدان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے گزشتہ اختتام ِہفتہ سسلی میں ہونے والے علاقائی انتخابات میں اپنی نشست جیتنے کیلئے فی ووٹ 25 یورو( 29 ڈالر ) کی رقم ادا کی ہے۔ ایڈمنڈو تماجو پر انتخابی بدعنوانی سے متعلق مجرمانہ سازش کرنے کا الزام ہے ۔اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تماجو نے تحریر کیا ہے کہ میں نے ایک بھی ووٹ نہیں خریدا اور میں نے اپنا سیاسی کیریئر روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کی مدد کرنے کے ذریعے بنایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صورتحال کو واضح کرنے کیلئے تحقیقات میں تعاون کرنا چاہتے ہیں ۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حاصل کردہ 13 ہزار984 ووٹ کس طرح خریدے گئے ہیں ۔
 
 
 

شیئر: